لکھنؤ : اتر پردیش کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے رکھ دیا گیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ نے مغل سرائے میں آج سرکار ی طور پر اس کا آغاز کیا ۔ا س موقع پر ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل او ر یو پی کے وزیر اعلی یو گی ادتیہ ناتھ بھی موجو دتھے ۔ذرائع کے مطابق ا س ریلوے اسٹیشن کو بھگوا رنگ میں رنگا جارہا ہے ۔ او راسٹیشن میں داخلہ کے راستہ او رنکلنے کے راستہ کے پلیٹ فارم کے نام کوبھی تبدیل کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ( آر ایس ایس ) کے مفکر دین دیال اپادھیائے ۱۹۶۸ء میں مغل سرائے جنکشن کے پاس ہی مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے تھے ۔ریاست میں یوگی حکومت آنے کے بعد سے ہی اس اسٹیشن کے نام کو بدلنے کی کوشش کی جارہی تھی جو کہ آج پوری ہوئی ۔