معمولی بات پر دلت نابالغ لڑکی کو جلادیا گیا

کانپور:سرکاری ہینڈپمپ سے پانی بھرنے کے سلسلہ میں ہوئے معمولی تنازعہ میں ایک نابالغ لڑکی کوجلادیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ڈی آئی جی دیہات رتن کانت پانڈے نے آج یہاں بتایا کہ راجہ پور تھانہ حلقے کے بینا گاوں میں رہنے والی ۱۶؍ سالہ ندھی دوہرہ کی شام پانی بھرنے کے معاملہ میں معمولی بحث ہوگئی۔جس کے بعد چند مقامی افرادنے اس پر مٹی کاتیل ڈال کر آگ لگا دی۔

ندھی کو فورا قریبی دواخانہ لیجایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بتائی ۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست لے لیا ہے۔