معمر افراد کیلئے مفت مکان، مفت حج اور تاحیات وظیفہ، اردغان کا اعلان

انقرہ ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کل ایک ایسا اعلان کیا ہے جس نے ترکی کی عوام کو باغ باغ کردیا ہے خصوصی طور پر ملک کے معمر شہریوں نے اپنے صدر کو دعاؤں سے نوازا ہے۔ صدر نے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کیلئے مفت مکان، مفت طبی انشورنس، تا عمر 300 ڈالرس کے وظیفہ اور زندگی میں ایک بار مفت حج کی سعادت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تمام اخراجات حکومت ترکی برداشت کرے گی۔ یاد رہیکہ رجب طیب اردغان کو اس وقت دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کے سربراہان میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک انتہائی سادہ مزاج اور عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں۔ کچھ روز پہلے ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا تھا جس میں انہیں ایک مسجد کے امام کے جنازہ کو کندھا دیتے ہوئے اور بعدازاں تدفین میں لحن کے ساتھ دعائے مغفرت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔