مظفر نگر۔ ایک مقامی عدالت نے یوپی کے 2013کے فرقہ وارانہ فساد کے معاملہ میں ریاستی وزیرسریش رانا‘سابق وزیر سنجیوبالیان ‘ بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم اور امیش ملک وغیرہ کے خلاف غیر ضمانتی ورانٹ جاری کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل مجسٹریٹ مدھوگپتا نے یہ مذکورہ وارنٹ کی اجرائی عمل میں لائی اور19جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔
واضح ہوکہ ایس ائی ٹی نے ملزم کے خلاف دفعہ 153اے کے تحت اشتعال انگیزی تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی اجازت مانگی جس کو حکومت نے منظور کیاتھا۔الزام ہے کہ جس پنچایت میں ملزم نے حصہ لیاھا اس کے فوری بعد اس علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑک گیاتھا۔
اسی الزام کے چلتے آج یہ وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آج سے تقریبا 4برس پہلے اس علاقہ میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں ساٹھ لوگوں کی جان گئی تھی او رکروڑ ہا روپئے مالیت کا نقصان ہوا ۔
اور ہزار لوگ گھر سے بے گھر ہوگئے تھے ‘ ان میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو آج بھی متاثرہ علاقے میں نہیں جاسکتے اور یہ لوگ اس علاقے میں قائم عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس فرقہ وارانہ تشدد کے چلتے لوگوں کو رات کے اندھیرے میں ہی کئی کیلومیٹر تک پیدل چل کر محفوظ مقامات کے لئے منتقل ہونا پڑاتھا۔ ابھی بھی نصف درجن سے زائد ایسے دیہات ہیں جن میں متاثرین نہیں جاسکتے ہیں۔ ان علاقوں کی مساجد ومدارس بھی یوں ہی پڑے ہوئے ہیں۔