مظفر نگر:یہاں پر پیش ائے ایک چونکا دینے اور شرمناک واقعہ میں اسکول وارڈن نے 70طالبات کو مبینہ طور پر برہنہ کردیا تاکہ حیض کے خون کا جانچ کی جاسکے۔
Around 70 girls in Muzaffarnagar stripped naked by a warden to “check for menstrual blood”,warden suspended with immediate effect (March 30) pic.twitter.com/kq4TwpRbed
— ANI UP (@ANINewsUP) March 31, 2017
طالبات نے اپنے مبینہ طور پر کہاکہ 30مارچ کو باتھ روم میں کچھ خون کے دھبے دیکھائی دینے کے بعد وارڈن نے 70سے زائد لڑکیو ں کو برہنہ کردیا تاکہ حیض کے خون کی جانچ کی جاسکے ۔ایک طالبہ نے کہاکہ وارڈن نے کپڑے اتارنے کی ہدایت دی تاکہ حیض کے خون کی جانچ کی جاسکے۔
Around 70 girls in Muzaffarnagar stripped naked by a warden to “check for menstrual blood”,warden suspended with immediate effect (March 30) pic.twitter.com/kq4TwpRbed
— ANI UP (@ANINewsUP) March 31, 2017
اس نے مطالبہ کیا کہ وارڈن کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔ ان میں سے ایک طالبہ نے کہاکہ ’’ ہم سب کے لئے یہ بہت ذلت آمیز تھا۔ ہم وارڈن کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔وارڈن کو بلاتاخیر معطل کردیاگیا۔
رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے برطرف وارڈن نے تمام الزامات بے بنیاد قراردیا او رکہاکہ’’ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ کچھ خون کے خطرے باتھ روم کے فرش او ردیواروں پر دیکھائی دے ۔ میں نے جانچ کرنا چاہتی تھا کہ لڑکی کے ساتھ سب ٹھیک تو ہے۔
ایسے لڑکیاں کئی بار اپنے مسائل پیش نہیں کرسکتی۔ میں نے صرف ان سے پوچھا کہ سب کچھ تو ٹھیک ہے نا۔ میں ڈیوٹی کے وقت کافی سخت رہتی ہوں۔
اس لئے یہ لڑکیاں مجھے پسند نہیں کرتی۔
انہیں دوسرے اسٹاف کی جانب سے بھی اکسایا گیا ہے جو مجھے یہاں پر برداشت نہیں کررہے ہیں‘‘