نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک گیر سطح پر طلاق ثلاثہ بل کے خلاف جاری خواتین کے مظاہرے پر سوالیہ نشان لگا تے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کو سخت تنقید کی ہے۔
نماز جمعہ سے قبل شاہی امام نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ پر بھی کچھ بولنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چند لوگ بی جے پی کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو ہندؤوں سے لڑانا چاہتے ہیں ۔
ملک کی فضا کو خراب کرنے کے لئے چند لوگ بی جے پی کے ہاتھوں میں بکے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر تین طلاق کا مسئلہ سپریم کورٹ میں پہنچا تو اس کے لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ ذمہ دار ہے ۔
اور اب حلالہ کا مسئلہ بھی زیر سماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بورڈمسلمانوں کا ٹھیکیدار بنتا ہے۔لیکن اگر ملک میں خون خرابہ ہوگا تو اس کے ذمہ دار گھروں میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بات اس لئے کہہ رہا ہو ں کہ میں میں نے اوکھلا کا نظارہ دیکھا ہے ۔جب قرآن کی بے حر متی کا معاملہ پیش آیا تھا یہاں حالات خراب ہوگئے تھے۔یہاں نیشنل اور انٹر نیشنل سطح کی تنظیمیں ہیں جنہیں کوئی نہیں جانتا ۔