نئی دہلی: انٹر نیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ا یک مسلمان نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے پولیس اہلکار جگندیپ سنگھ کو دھمکیاں دی گئی ہیں ۔ویڈیو سامنے کے بعد مختلف گوشوں سے داد تحسین مل رہی ہیں وہیں بعض شر پسندو ں کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔
شمالی ریاست اتراکھنڈ کے پولیس اہل کار جگن دیپ کی یہ ویڈیو گذشتہ ہفتہ وائرل ہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مسلم نوجوان اکثریتی فرقہ کی لڑکی کے ساتھ مندر آیا تھا ۔مندر میں لوگوں نے اسے گھیر لیا او ر اس پر لو جہاد کا الزام لگاکر اس کو زد وکوب کرنے لگے ۔
اسی دوران جگن دیپ نے اس نوجوان کو ان اشرار سے بچایا ۔جگن دیپ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تو اپنا فرض ادا کررہا تھا ۔
اگر میں وردی میں نہ ہوتا تو بھی ایسا ہی کرتا او رہر ہندوستانی کو یہی کرنا چاہئے ۔