مسلم مخالفت کے خلاف کو ئی قدم اٹھایا جانا چاہئے : لندن کے میئر صادق خان کا وزیر اعظم تھریسامہ سے نمائندگی

لندن : برطانیہ کی راجدھانی لندن کے میئر صادق خان نے وزیر اعظم تھریسامے سے اسلاموفوبیا کی نئی تعریف کو تسلیم کرنے او رکنز رویٹو پارٹی میں موجود مسلم مخالفت کے مقابل کوئی قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ صادق خان نے تھریسامے کو تحریر کردہ مراسلہ میں متعدد دفعہ کنز رویٹو پارٹی کے اراکین اور حامیو ں کے حملو ں کا سامنا کرنے کا ذکر کیا ہے اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ پارٹی کو اس موضوع پرتوجہ دینے کا حکم دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حملوں کے بعد مسلمان برطانوی شہریوں کو دی جانے والی ضمانتیں محض سیکوریٹی تدابیر میں اضافہ سے عبارت نہیں ہو ں گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرہ اور سیاسی مباحث تک پھیلے ہوئے ان اسلاموفوبیا او رمسلم دشمنی پر مبنی افکار وبیانات کو بروقت او رجڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر خان نے کہا کہ کنز رویٹو پارٹی کے ان کو ہدف بناکر استعمال کئے گئے بیانات پر اندیشوں کا شکار ہیں ۔

تمام پارٹی پارلیمانی گروپوں کی طرف سے ایک اسلاموفوبیا کی تعریف کو قبول کرنا اس بات کا ممکنہ مضبوط ترین جواب ہوگا کہ کنز روٹوپارٹی میں ہماری سیاست یاپھر ہمارے معاشرہ میں اسلامو فوبیا یا پھر مسلم مخالفت کا کوئی وجود نہیں ہے ۔