فریدآباد۔ اپنے وقار کے نام پر ہوئے قتل سے فرید آباد سکتہ میں آگیا۔
دلت شخص سنجے فرید آباد کے تین نمبر علاقے کا ساکن تھا۔
ایک سال قبل سنجے کا ایک مسلم لڑکی سے معاشقہ ہوا اور دونوں نے راجستھان میں رجسٹرارڈ میریج بھی کی تھی۔
تاہم لڑکی کے گھر والوں نے شادی کو ماننے سے انکا ر کردیا۔
متوفی سنجے کے گھر والوں کا مبینہ طور پر یہ کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی سلیم نے سنجے کو اس کے گھر سے فون کرکے بلایا او رکہیں دو لے گیاتھا۔
بعدازاں 16اگست کے روز اس کا قتل کردیا۔سات روز بعد پولیس نے فرید آبا د کے چوک نمبر تین سے سنجے کی نعش برآمد کی
۔واقعہ کے بعد برہم لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے راستہ جام کردیا۔