اداکارہ تپاسی پنو نے کہاکہ ملک میں ایک خاص سماج کو نشانہ بنانے کے واقعات کامشاہدہ ’’ کافی مشکل‘‘ ہے‘ تپاسی کی نئی فلم کی کہانی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں گرفتار ایک مسلم خاندان پر مشتمل ہے۔
مذکورہ اداکارہ نے کہاکہ اس کمیونٹی کے امتیاز ی سلوک فلم میں کام کرنے کی اصل وجہہ ہے۔ملک کے سیاسی ماحول او رکمیونٹی کونشانہ بنانے کے واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے پنو نے کہاکہ ’’ یہ بہت پریشان کردینا والا ہے‘ اپنے زندگی سے میں ایک مثال پیش کرتی ہوں۔
میرے منیجر ایک مسلمان ہیں‘ میرے ڈرائیو ر اور گھر میں کام کرنے والے مسلمان ہیں‘میری زندگی ان سے چلتی ہے‘ یہ پریشان کن ہے کہ ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے‘‘۔
فلم کی لنچ کے موقع پر وہ رپورٹرس سے بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہی تھیں۔
انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ملک ایک کورٹ روم ڈرامہ ہے جس میں رشی کپور‘ نینا گپتا‘ راجت کپور‘ منوج پھوا ‘ کمود مشار اور اشوتوش رانا نے کام کیاہے۔
پنو نے کہاکہ ’’یہ( امتیازی سلوک) میرے فلم کرنے کی اصل وجہہ ہے۔میں سمجھتی ہوں اگر کوئی کھڑا ہوتا ہے تو پھر میں بھی ذمہ دار ی قبول کرنے کو تیار ہوں‘‘۔
سنہا فلم کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ کوئی ہندو مسلم کے متعلق نہیں ہے‘ قبل ازیں اس پر تصادم ہوچکا ہے۔ہند ومسلمان سے لڑرہے ہیں‘ سکھ ہندوؤں سے لڑ رہے ہیں‘ شیعہ سنی سے لڑ رہے ہیں ‘ برہمنو ں کی لڑائی ٹھاکروں سے چل رہی ہے‘‘۔
فلم ملک 3اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جانے والی ہے۔