مسلمان ہونے پر محبوبہ مفتی شرمندہ نیشنل کانفرنس کی تنقید

سرینگر۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نیشنل کانفرنس سے چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے ریمارکس پر شدید تنقید کی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ ’’ایک مسلمان ہونے پر انہیں شرم آرہی ہے‘‘۔ پارٹی ترجمان جنید مٹو نے دعویٰ کیا کہ محبوبہ مفتی نے پامپورہ حملے کے مہلوکین کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی محبوبہ مفتی ہیں جو ہمیشہ یہ کہتی تھیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اب ان کا برعکس تبصرہ شرمناک ہے۔