مسلمان دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ اٹلی کے صدر کا بیان

روم:اٹلی کونشانہ بنانے کی دھمکیوں کے دوران ‘ بالخصوص درالحکومت روم میں دہشت گرد حملوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مسلمان ہیں۔ جمعرات کے روز اٹلی کے صدر سیرگیو میٹاریلا نے یہ بات کہی ہے۔

میٹاریلا نے ایک پندرہ روزہ میگزین ’’ سیوٹا کاٹولیکا‘‘ سے کہاکہ ’’ دھمکیاں اٹلی بالخصوص روم کے خلاف دی جاتی ہیں۔ مگر ہم یہ کیسے بھول جائیں کے دنیا بھر میں جو بزدلا نہ حملے کئے جارہے ہیں وہ مسلمان ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ دورے ہذ میں اس کی وجہہ سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے جو طریقہ کار غلطی سے اپنا یاگیا ہے وہ ’’مذہبی جنگ‘‘ بن گئی ہے ۔میٹاریلا نے ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مخالف دہشت گرد کردار اٹلی کی پولیس اور سراغ رساں ایجنسیاں ادا کررہی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یہ لوگ عظیم قابلیت اور سنجیدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ان کے احتیاطی اقدامات سے عوام واقف نہیں ہے’ کو نہ تو دیکھائی جاسکتے ہیں اور نہ ہی بتائی مگر یہ نہایت اہمیت کے حامل اور قیمتی اقدامات ہیں‘‘۔