مسلمانوں کے خلاف تبصرے’’ آبادی پر کنٹرول‘‘ کے متعلق ساکشی مہاراج کے بیان کے خلاف ایف ائی آر

نئی دہلی:بی جے پی کے متنازع لیڈر ساکشی مہاراج کی جانب سے ملک کی بڑھتی آبادی کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھراتے ہوئے دئے گئے چونکادینے والے ریمارکس کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کیاگیا۔

 

ساکشی مہاراج نے کل یہ کہتے ہوئے تنازع پیدا کردیا تھا’’ یہ آبادی ہندؤں کی وجہہ سے نہیں ہے ‘ آبادی ان کی وجہہ سے بڑھ رہی ہے جو چار بیویوں اور چالیس بچوں کے نظریہ کی حمایت کرتے ہیں‘‘انہوں نے اسکے ساتھ خود کو اعزاز دینے کی بات کہی جس کے بچے نہیں ہیں۔

مہارا ج نے کہاکہ ’’ آبادی روز بہ رو ز بڑھ رہی ہے ۔ عورت مشین نہیں ہے۔ ا ے این ائی اے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ یہ بیویوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے‘ چالیس بچے اور تین طلاق‘‘ ۔

بی جے پی نے ساکشی مہاراج کے اس بیان سے دوری اختیارکرتے ہوئے بیان کوساکشی مہاراج کی ذاتی رائے قراردیاہے۔

ساکشی مہاراج پر یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ان پر ایف ائی آر درج کیا ہے اس سے قبل وہ ڈیوٹی جو وزیر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے قریبی ساتھی تھے کے قتل کے اصل خاطی بھی تھے۔سال2005میں سوامی جس نے نرمل پنچایت اکھاڈا کے’’ اچاریہ مہامندلیشوار ‘‘ایک اسٹینگ اپریشن میں پکڑے گئے تھے ۔

سال 2014کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی سربراہ امیت شاہ کی سفارش پرساکشی کو بی جے پی کا ٹکٹ دیا گیا تو یہ بی جے پی کے اندر او رباہر کے حلقوں میں سب سے زیادہ موضوع بحث مسلئے بنارہا ۔