زندگی کے ہر شعبہ حیات میں مسلمانوں نے اپنا گرانقدر تعاون دیاہے‘ سائنسی تجربات کی بات ہویاپھر طب کے میدان میں نئی ادوایات کو متعارف کروانا‘ دنیاکا پہلا ہوائی جہاز( پیراشوٹ) تیار کرنا ‘ یا پھر عصر حاضر میں ’’ کافی ‘‘ کے نام سے آپ کو چاق وچوبند بنانے والی شئے کی کھوج ہو یہ مسلمانوں کا ہے
کارنامہ ہے مگر افسوس تو اس بات کا ہے کہ جو قوم زندگی کے ہر شعبہ حیات میں مہارت رکھتی تھی اسی قوم کا مستقبل تاریک نظر آرہی ہے۔
دراصل اس کی شروعات اس دور سے ہوئی جس دور میں مسلم حکمرانوں نے اپنی خزانے کو تاج محل اورد یگر محل نما عالیشان عمارتوں میں لگادیا‘ جبکہ اسی وقت میں دنیاسائنسی علوم میں مہارت حاصل کرنے کی غرض سے اپنی دولت خرچ کررہی تھی۔
مسلمانوں کی عظیم اور قدیم تاریخ پر مشتمل ایک ویڈیو پیش کیاجارہا ہے جس کا ضرور مشاہدہ کریں۔