تو ادھر اُدھر کی بات نہ کر
یہ بتا کے قافلہ کیوں لوٹا
مجھے رہزنوں سے قرض نہیں
تیری رہبری کا سوال ہے
مولانا ظہیر الدین خان کا یہ ویڈیو جس میں انہوں نے خود ساختہ مسلم قیادتوں کو رہبر او ررہزن کے طور پر مخاطب کیاہے سوشیل میڈیا پر کافی وائیر ل ہورہا ہے۔
انہوں نے مسلمانو ں سے یہ کہا ہے کہ ’’ ایک قائد جس پر زندگی کا طریقہ کار بتانے کی ذمہ داری عائد ہے کہ وہ رہزن کا کام کررہا ہے۔
اگر تم نہیں سمجھے تو حالات اسی طرح کہ رہیں گے جو پچھلے 70سالوں سے ہیں‘‘۔ایک بڑے اجتمام سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ ہے کہ ہر ایک کے پاس ایک قیادت ہے سوائے مسلمانوں کے ۔کسی کے پاس مودی ہے تو کسی کے پاس مایاوتی اور کسی کے پاس ملائم ‘ مسلمانوں کے پاس کیوں نہیں۔
یہ لوگ مسلم ووٹوں کے استحصال سے پریشان ہیں مسلمانوں سے نہیں۔