نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے رمضان کریم کے موقع پر جموں کشمیر میں فوجی کارروائی کے بند کرنے سے متعلق حکومت ہند کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔
او رتمام پارٹیوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ خطہ میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکنہ تعاون کریں ۔مولانامدنی نے کہا کہ مسلسل خون خرابہ سے پریشان کشمیری عوام کے لئے امن سے زیادہ کوئی چیز پیاری نہیں ہے جس کے لئے رمضان المبارک کا مہینہ سب سے بہترین موقع ہے ۔
بے شک رمضان انس ، خیر خواہی ، مواخاۃ ، کمزوروں اور غریبوں تک پہنچنے کا مہینہ ہے ۔مولانا مدنی نے اس موقع پر کشمیری عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان جیسے مبارک مہینہ میں پر سکون او رخوشگوار ماحول بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں او رتشدد عناصر کے ارادہ کو ناکام بنادیں ۔