مسجد کی تعمیر نورو ک کر ‘ یوتھ نے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگائے

رات دیر گئے اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے جمع ہوکر ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔
لکھنو:راشٹرایہ سہارا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ہندوکمیونٹی کے ساتھ ملکر سیمبھولی اسمبلی حلقہ کے دیولی گاؤں میں ایک دوسوسال قدیم مسجد کی تعمیر نو کو روک دیا۔

مذکورہ اخبار کے مطابق مسجد کی خصتہ حالی کی وجہہ سے تعمیر نو کی جارہی تھی۔

دوماہ قبل گاؤں والوں نے مسجد کے قدیم ڈھانچے کو منہدم کرکے وہاں پر مسجد کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے سنگ بنیا د بھی رکھاتھا‘ مذکورہ مسجد قریبی دیہاتوں اکھا پور‘ فتح پور‘ نیچاڈی‘ اور دھانا کے مسلمانوں کے لئے بنائی جارہی ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کمل سنگھ ملک اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچے اور مسجد کی تعمیر رکوادی اس کے بعد انہوں نے کہاکہ مسجد کی اس وقت ہی اجازت دی جائے گی جب مقامی مسلمان انتظامیہ سے تحریری منظور ی لائیں گے۔

قبل ازیں کسی بھی قیمت پر مسجد کی دوبارہ تعمیرکی منظوری نہیں دینا کا بھی گاؤں والوں کو انتباہ دیاگیاتھا۔

اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں مسلمانوں کے گھروں کے باہر جمع ہوکر رات دیر گئے ’ جئے شری رام‘ کے نعرے بھی لگائے۔مسلمانوں نے ضلع مجسٹریٹ انل دینگرے کو ایک شکایت کرتے ہوئے مشکلات کھڑ ی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا۔

شکایت کے بعد ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس ستیش چند پانڈے کو اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیاگیا۔کشیدگی کے پیش نظر مجسٹریٹ نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کی اجازت نہیں دی۔