غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف نے چینائی کی مکہ مسجد کے تحت چلائی جانے والی ائی اے ایس اکیڈیمی سے تربیت حاصل کرتے ہوئے سیول سرویس امتحانات میں پہلی بار کی کوشش میں 1032واں رینک حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔
محمداشرف کو ہر شخص مبارکباد پیش کررہا ہے اورانہیں تہنیت پیش کی جارہی ہے۔محمد اشرف نے کہاکہ ان کی استطاعت نہیں تھی کہ وہ سیول سرویس امتحانات کی تیاری کرسکیں مگر چینائی کی مکہ مسجد کے تحت چلائے جانے والے ’اجمیا کادان کاظمی ائی اے ایس اکیڈیمی‘ ان کے اس خواب کو پورا کیا۔
قیام طعام کے لئے اسٹڈی میٹریل فراہم کرتے ہوئے اس کام کو آسان بنایا۔غریب طبقے کے ہونہار طلبہ کو یہاں پر تربیت دی جاتی ہے۔