نئی دہلی:مرکزی حکومت کی وزارت برائے ترقی خواتین اور نسواں کے تحت کام کررہی نربھیا فنڈ کی بااختیار کمیٹی نے اپنی تجویز کے ذریعہ سفارش کی ہے کہ تعلیم نسواں کے اسکولی نصاب میں درجہ چہارم سے نویں جماعت کی لڑکی کے لئے سیلف ڈیفنس کی تربیت کا لازمی قراردیا جائے ۔
اسکیم کے فروغ میں تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹیریزمیں مذکورہ پروگرام کو لاگو کرنے کے لئے فنڈز کی اجرائی بھی عمل میں لائی جائی گی
تاکہ سرکاری اسکولس ‘کالجس ‘ محکمہ سوشیل ویلفیر کے ہاسٹلس میں مقیم لڑکیوں‘ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی خواتین ‘ سلم بستیوں کی لڑکیوں او رعورتوں‘ او ریتیم خانوں میں رہنے والے طالبات کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دی جاسکے۔
پولیس ’ اور ’عوامی احکامات ‘ ریاستوں کا مسئلہ ہے‘ نظم وضبط کی برقراری کے درکار اقدامات بھی ریاستی حکومتوں کے اختیارات ہیں۔
لہذا وزارت داخلہ نے ایک تمام ریاستی حکومتوں او ریونین ٹریٹریزکو ایک مشاورتی مکتوب روانہ کیا ہے جس میں تمام ویمن پولیس اسٹیشنوں کو 24/7 ہلپ ڈسک کھولا رکھنے کی اور 33فیصد تک خواتین کی تعداد کو ہر پولیس اسٹیشن میں اضافہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔