مذکورہ پیلی ساڑی والی عورت بگ باس میں جانا چاہتی ہیں لکھنو۔ سوشیل میڈیا پران کی تصوئیریں سنسنی پھیلانے کے بعد پی ڈبلیو ڈی افیسر رینا دیوڈی کے لئے اب مشہور شخصیت کاموقف حاصل کرنے کے لئے اپنی زندگی میں نئی عنصرشامل کرنے چاہارہی ہیں۔
اگر انہیں دعوت نامہ ملتا ہے تو رینا نے کہاکہ ہیں انہیں ریالٹی شو بگ باس کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کی بڑی چاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ”میرے گھر والے مجھے کافی مدد کرتے ہیں اگر مجھے کہیں سے کوی توثیق ملتی ہے۔ اگر یہ مل جائے تو بگ باس ایک بہترین موقع ہوگا“۔
رینا جو پیلی ساڑی زیب تن کئے ہوئے تھے کی ان کے ساتھی نے اوقت فوٹو نکالی جب وہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم ایس)کے ساتھ الیکشن ڈیوٹی کو جاری رہی تھیں۔ پیلی ساڑی والی ای ویمن کے نام سے مشہور ہونے والے رینا دیکھتے دیکھتے سوشیل میڈیا پر کافی مقبول ہوگئی۔
ان کے بیٹے ادت جو کلا س نویں کا طالب علم ہے جب والد ہ کے دوستو کا فون کال اٹھایا تواس کو پتہ چلا کہ ان کی ماں کو پیلی ساڑی والی ای ویمن کے نام سے پکارا جارہا ہے۔رینا نے کہاکہ بہتر انداز میں تیارہونا انہیں پسند ہے اور اچھی طرح سے تیار ہوکر باہر نکلنے میں انہیں کوئی برائی نہیں دیکھائی دیتی۔