دبئی:اکثر دوبئی جانے والے مسافرین عموما ہندوستان سے اپنے ساتھ دوائیں خری کر لے جاتے جو یواے ائی میں مہنگی دستیاب ہیں مگر اس قسم کا عمل اب جیل بھیج سکتا ہے کیونکہ یواے ای نے کچھ دوائیوں پر امتناع عائد کرتے ہوئے ایسے دواؤں کو ساتھ لے جانے کو غیرقانونی قراردیا ہے۔
خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق‘ پکوان کے چیزیں اور گھریلوپکوان کے سامان پر بھی امتناع عائد کردیا گیا ہے او رخلاف ورزی کرنے والوں کو واپس کردینے کے لئے جیل بھی بھیجاجاسکتا ہے۔
درج ذیل چیزیں جن پر امتناع عائد کیاگیا ہے دی کونسل جنرل آف انڈیا متعین دبئی کی ویب سائیڈ پر شائع کی گئی ہیں۔تمام اقسام کے نشہ ور دوائیں( ہیروئین‘ کوکین‘ وغیرہ)۔
جن ممالک کا بائیکاٹ کیاگیا ہے وہا ں پر تیا ر ہونے والی چیزیں‘ وہ چیزیں جن پر اسرائیل کا لوگوں ہویاپھر وہ وہاں پر تیار کی گئی ہوں‘ جوا کے آلات یا مشینیں‘ تین سطحی مچھلی پکڑنے والی جالی‘اصل کندہ‘ پرنٹس‘ لیتھوگراپس‘ مجسمہ یا اس کو تیار کرنے والاسامان‘ استعمال شدہ ‘ دوبارہ اس کو استعمال کے قابل بنائے گئے اور انلیڈ ٹائرس‘پرنٹ کے ہوئے شمارے‘ ائیل پینٹ‘ فوٹوگرافس‘ پکچرس‘ کارڈس‘بکس‘ میگزین‘ پتھر کے مجسمے‘ ایسے کپڑے جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں‘ معقولیت پر مشتمل یا جان بوجھ کر بے حیائی پھیلنے والے چیزیں‘اور وہ تمام چیزیں جن پر یواے ائی کسٹم قوانین کے تحت امتناع عائدکیاگیا اور دیگر ممالک میں بھی جن پر امتناع عائد ہے ۔
جعلی او رنقلی کرنسی‘ پکوان کئے ہوئے اور گھر میں تیار کئے ہوئے کھانے۔یواے ای میں ممنوع دوائیں جن کے متعلق ویب سائیڈ پر ہدایت دی گئی ہے۔