مدھیہ پردیش کے ایک کسان دلیپ کمار شریواستوکہہ رہے ہیں کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے پریشان حال زندگی گذار رہے ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی او رمرکزی حکومت کو نعرہ لگانا چاہئے کہ ’’ جئے جوان مرا کسان‘‘ کیونکہ کسانوں کی حالات نہایت ابتر ہے ۔
ان کے مویشی کوئی نہیں خرید رہا ہے مسلخوں کو جانے سے گائے کو روک رہے ہیں مگر گائیوں کی حالت مسلخوں سے خراب گھر وں میں ہے ۔ گائیوں کے لئے چارہ نہیں ہے وہ مرر رہی ہیں اور ہماری گائے او ربیل کوئی خریدنے کے لئے بھی نہیںآرہا ہے۔ دنیش کمار شریواستوکا کہنا ہے کہ ’’ بھگوان رام نے سیتا ماتا کو گھر سے نکال دیاتھا اور یہ لوگ سیاست کے لئے گائے ماتا کو مرنے کے لئے چھوڑ رہے ہیں‘‘۔
وہ کہہ رہے ہیں کہ کسان اب بھکاری بننے کو جارہا ہے ۔ کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے ویڈیو کا آغاز پر ہی کہاکہ ’’ میں دنیش کمار شرایواستو مدھیہ پردیش کے چنوڑ ہ ضلع سے ایک کسان گجرات کی عوام سے اپیل کررہا ہوں کہ وہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کی حالت دیکھیں کس طرح حکومتیں ہماری زندگیوں کو مفلوج بنارہی ہیں‘مودی اور شیو راج چوہان سرکاری کو جئے جوان او رمرا کسان کا نعرہ دینا چاہئے ‘ ۔
دیکھیں مکمل ویڈیو