بھوپال۔ جمعرات کی شب مدھیہ پردیش کے ضلع سیگر کے جھوجہار پور میں دومقامی نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک 15سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد اس کو زندہ جلادیا۔گھر والوں کی اطلاع پر پولیس نے جمعہ کی صبح کو متوفی کی جھلسی نعش حاصل کی۔
پولیس کے مطابق ملزمین رویندر کمار اور بھگت نے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ ان لوگوں نے پھر لڑکی کو زندہ جلادیا۔
مذکورہ گھناؤنہ جرم انجام دینے کے بعد بھاگ راہ فراراختیار کرنے والے مجرمین کو متوفی کے بھائی نے جب دیکھاتو دونوں نے پولیس میں اس واقعہ کی اطلاع دینے پر جان سے ماردینے کی بھی دھمکی دی۔واقعہ کی تحقیقات کررہے افیسر نے کہاکہ’’ دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے‘‘۔ مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر بھوپیندر سنگھ نے کہاکہ کوشش یہ کی جارہی ہے کہ کیس کی سنوائی فاسٹ ٹریک کے ذریعہ کرائی جائے تاکہ متوفی کے گھر والوں کو انصاف دلایاجاسکے۔
مدھیہ پردیش کے ہاسٹل میں رہنے والے دو کیلومیٹر چل کر بیت الخلاء کو جاتے ہیں مدھیہ پردیش میں لڑکیو ں کے رہائشی اسکول کے مذکورہ وارڈن کھلے میں حاجت کی تکمیل کی فروغ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
مدیادو اور باتیا گر تحصیل میں لڑکی کے رہائشی اسکولس میں رہنے والے کو اپنی حاجت پوری کرنے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے کیونکہ اسکول میں تعمیر کئے گئے بیت الخلاء پانی کی قلت کے سبب ناکارہ ہوگئے ہیں