نئی دہلی۔پولیس کے مطابق یونین منسٹر مختار عباس نقوی کی بہن فرحت نقوی نے آج مبینہ طور پر کہاکہ کچھ لوگوں نے انہیں مارنے کی دھمکی دی ہے۔
اپنی شکایت میں فرحت نے پولیس سے کہاہے کہ جب وہ سیول لائن علاقے کے پریوار پارا مرش کیندر سے ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہی تھی اسی وقت چوکی چوراہے کے قریب میں کار میں سوار ایک شخص نے فرحت جس کے رکشہ میں سوار تھی اس کو روک لیا۔شکایت میں کہاگیا ہے کہ کار میں سوار شخص نے ’’ بیہودہ زبان ‘‘ کا استعمال کیا اور انہیں مرنے کی دھمکی بھی دی۔
پولیس نے اس نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اور سٹی ایس پی روہت سنگھ سجوانی نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں پولیس علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کررہی ہے۔
فرحت ایک این جی اوز میرا حق فاونڈیشن چلاتی ہی‘ کو مطلاقہ خواتین کی مدد کرتا ہے۔
وہ پریوار پرامرش کیندر کی رکن بھی ہیں وہ گھریلو تنازعات کے حل کے لئے کام کرتی ہیں