اعظم گڑھ۔ریاست اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع سے سرائی میر علاقے کے سات لوگوں کو ہفتہ کے روز پولیس نے اس وقت حراست میں لیاجب علاقے میں مخالف اسلام فیس بک پوسٹ سے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ملزم امیت ساہو نے جمعرا ت کے روز فیس بک پر ایک توہین آمیز پوسٹ کیاجس کا عنوان تھا کہ ’’ اسلام میں برقعہ کیوں‘‘۔
سابق نگر پنچایت چیرمن کی شکایت کی شکایت کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیاگیا اور اس کے خلاف سیکشن 66اے اور295اے ائی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔
ہفتے کے روز سرائی میر پولیس اسٹیشن کے گھیراؤ کے سامنے احتجاج کے دوران کشیدگی میں مزیداضافہ ہوگیا اور احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ملزم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔
احتجاجیو ں نے پتھراؤ کیا اور پولیس اؤٹ پوسٹ میں توڑپھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کے شل برسائے۔سرکل افیسر روی شنکر پرساد نے کہاکہ علاقے میں بھاری پولیس متعین کردی گئی ہے
Miscreants hurled stones at police & vandalised a police booth demanding arrest of the person responsible for writing a communal Facebook post.The person responsible for the Facebook post&15 miscreants arrested, questioning underway, situation is normal: Ajay Sahani, SP, Azamgarh pic.twitter.com/ceXSLCFvVJ
— ANI UP (@ANINewsUP) April 28, 2018