مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اتوار کے روزکہاکہ حج کمیٹی برائے ہندکو سال2019کے لئے 2,23,000درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جس میں47فیصد خواتین کی تعداد بھی شامل ہے۔
نئی دہلی۔دوہزار سے زائد خاتون عازمین نے محرم کے بغیرحج پر روانگی کے لئے درخواستیں بھی دی ہیں۔حج انتظامات کے لئے مختلف ریاستوں سے ائے آرگنائزیشنوں کی نمائندوں سے ملاقات کے دوران مذکورہ منسٹر نے اس بات کا اعلان کیا۔
بغیر محرم کے حج پر جانے سے لگائے پابندی پچھلے سال ہٹائے جانے کے بعد بغیرمحرم کے 2018میں حج پر جانے کے لئے 13سو عورتوں نے درخواست دی تھی۔سال2018میں ایک سو کے قریب خاتون کوارڈینٹر اور اسٹنٹس عازمین کی رہنمائی کے لئے متعین کئے گئے تھے۔
مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اتوار کے روزکہاکہ حج کمیٹی برائے ہندکو سال2019کے لئے 2,23,000درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جس میں47فیصد خواتین کی تعداد بھی شامل ہے۔۔
مختار عباس نقوی نے کہاکہ اس سال 2019کے لئے محرم کے بغیر2000خاتون عازمین حج نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔