بنگلورو: ایک افسوسناک واقعہ میں ماں نے اپنے سات سالہ بیٹی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔ مذکورہ واقعہ اتوار کے روز ساوتھ بنگلور و میں پیش آیا تھا۔
బెంగళూరులో ఘోరం https://t.co/9YZXQuouBl#Jaraganahalli #murder pic.twitter.com/LLXFdgXg1t
— Sakshi News (@sakshinews) August 29, 2017
عینی شاہدین کے مطابق پہلی مرتبہ ماں جس کی شناخت( سواتی سرکار) کی حیثیت سے کی گئی ہے نے لڑکی کو تیسرے منزل سے پھینکامگر وہ ہلاک نہیں ہوئی جس کے بعد اس درندہ صفت ماں نے بیٹی کو اوپر لے گئی اور دوبارہ تیسری منزل سے پھینکاجس کے بعد لڑکی فوت ہوگئی۔
چند ایک مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو آٹزم کی شکایت تھی جبکہ دوسروں نے اس کو گونگی او ربہری قراردیا ۔
تاہم اس افسوسناک جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد سواتی اپنے گھر سے بھاگنے کی کوشش کررہی تھی مگر مقامی لوگوں نے اس کو پکڑ لیا او رپولیس کے آنے تک سواتی کو برقی کھنبے سے باندھ کر رکھا۔سواتی ایک اسکول ٹیچر ہے جبکہ اس کا شوہر ائی ٹی پروفیشنل۔
ناگزیر وجوہات کی بناء پر دونوں میں حالیہ دنوں میں علیحدگی بھی ہوئی ہے۔
You must be logged in to post a comment.