نئی دہلی : شاہی امام مسجد فتح پوری مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے نمازجمعہ سے قبل خطاب میں کہاکہ آج امت کیلئے سب سے پہلا اور سب سے ضروری کام یہ ہے کہ کتاب و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنواریں ا ور پاکیزہ دینی زندگی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے مستحق بنیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام وخواص کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے مخالفین کو متحد ہونے کا بہانہ مل جائے، سیاسی بصیرت کی آج بہت ضرورت ہے ۔
حاجیو ں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال بھی حج کے دوران حاجیوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا ۔ منیٰ میں تو زبر دست برا حال تھا۔حج کمیٹیوں اور وزارت اقلیتی امور کو بہتری کیلئے اصلاح کرنی چاہئے ۔شاہی امام نے ماب لنچنگ پر حکومت کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا او رکہا کہ یہ اتفاقی سانحہ نہیں ہے ۔ ایسا لگ رہا ہیکہ شرپسند عناصر منصوبہ بند طریقہ پر ماب لنچنگ کررہے ہیں اس بڑی بد نصیبی ملک کیلئے نہیں ہوسکتی ۔
سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود ہجومی تشدد میں اضافہ حیرت کی بات ہے حکومت کو اس پر کنٹرول کرنا چاہئے ۔