نئی دہلی( انڈیا):سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی جانب سے پرکاش جہا کی فلم مجوزہ فلم ’ لیب اسٹک انڈر مائی برقعہ‘کو نامنظور کئے جانے کے بعد بہت سارے فلمی ستاروں نے اپنا ردعمل پیش کیا۔
تاہم ‘ جب سوپر اسٹار شاہ رخ سے اس ضمن میں پوچھا گیا ‘ وہ سوال سے بچتے دیکھے گئے۔زی نیوز کی شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’’ اس کے بعد آپ مجھ سے اترپردیش میں سیاست کے متعلق پوچھیں گے ۔
مجھے اس کے متعلق کچھ نہیں معلوم ‘میں چھوٹیوں پر تھا‘ لہذا مجھے معلوم نہیں ‘‘
۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ قبل ازیں’ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن ( سی بی ایف سی) نے پرکاش جاہ کی جہا کی مجوزہ فلم ’ لیب اسٹک انڈرمائی برقعہ ‘ کو فحش مناظر ‘ توہین آمیز الفاظ اور فحش آوازو ں کی وجہہ سے نامنظور کردیاتھا۔
چھوٹے شہروں میں رہنے والی عورتوں کے راز پر مبنی فلم کے ٹریلر نے فلمی ستاروں کی طرف سے کافی ستائش بٹوری۔سنسر بورڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ کنکانہ سین اور رتنا پاٹھک شاہ کی فلم کو فحش مناظر او رتوہین آمیز الفاظ اور دیگر کئی وجوہات کی بناء پر نامنظور کردیاگیا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ سنسر بورڈ نے کسی فلم کو نامنظور کیاہے حالیہ دنوں میں نواز الدین صدیقی کی فلم ’ حرام خور‘ کو بھی بورڈ نے نامنظور کیاتھا۔