نئی دہلی۔ جشن جمہوریہ کے موقع پر دہلی اُردو اکیڈیمی کے زیراہتمام منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کرتے ہوئے ہندوستا ن کی ممتاز شاعرہ شبینہ ادیب نے کہاکہ
لہوروتا ہے ہندو ستان‘ لہوروتا ہے ہندوستان‘ گاندھی کے سنگھاسن پر ہے ناتھو کی سنتان
آزادی سے گھوم رہے ہیں‘ خون بہانے والے‘ آزادی سے گھوم رہے ہیں‘ خون بہانے والے‘
کتنے خوش ہیں نعشوں کے انبار لگانے والے‘آزادی سے گھوم رہے ہیں‘ خون بہانے والے‘
ستہ کی کرسی پر ہیں گجرات جلانے والے‘اجلے کپڑوں میں لپٹے ہیں سب کالے شیطان‘
لہوروتا ہے ہندوستان۔
گر مسجد مندر کا جھگڑا روز اٹھے گا یونہی‘ گالیوں میں اور چوراہوں پر خون بہہ گا یونہی
انسانوں کے ہاتھوں اگر انسان مرے گا یونہی‘ پورا ہندوستان بنے گا ایک دن قبرستان
لہو روتا ہے ہندوستان‘ لہوروتا ہے ہندوستان
کل تک یہ قانون بھی اپنے ملک میں بن جائے گا‘ جس کے گھر میں چوری ہوگی ‘ چور وہ کہلائے گا
بربادی سے دیش کو اب کوئی نہ بچا پائے گا‘ دلالوں کے قبضے میں ہے پورا ہندوستان
لہوروتا ہے ہندوستان ‘ لہوروتا ہے ہندوستان
دیش میں اب تک سلگ رہی ہے‘ نفرت کی چنگاری ‘
قصبوں قصبوں ‘ شہروں شہروں پھیلی ہے بے کاری
پیٹ کی خاطر بیچ رہی ہے بھارت کی ناری
دیش کا رہبر گھوم رہا ہے ‘ امریکہ جاپان
لہو روتا ہے ہندوستان ‘ لہو روتا ہے ہندوستان
فبروی4 سال2016کا یہ مشاعرہ ہے لال قلعہ میں منعقدہ ہوا تھا جس میں شبینہ ادیب نے اس کلام کوپیش کرتے ہوئے سامعین کی کافی داد وتحسین حاصل کی تھی۔ اب یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائیر ل ہورہا ہے ۔ پیش ہے شبینہ ادیب کا یہ کلام