پونے: پولیس نے آج کے دواسکولی لڑکوں کو لڑکی کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کی وجہہ سے پیٹا گیا اور انہیں برہنہ کرکے پریڈ کرائی گئی۔
#WATCH Pune: 2 boys beaten & paraded naked by group of men after they allegedly molested a girl.4 arrested in connection with this act(16/5) pic.twitter.com/SmvcNC979Y
— ANI (@ANI) May 19, 2017
مذکورہ واقعہ مئی16کو پونے کے ورجی مالواڈا علاقے میں پیش آیا جس کا ویڈیو اب سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔
پولیس نے چار افراد بشمول لڑکی کے والد کو ائی پی سی کے دفعات 341,323,,355کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
لڑکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اس کاتعاقب کیاجو انہیں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔
مئی16کو لڑکی کے والد اور بھائی نے دونوں کو بری طرح پیٹا۔
پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ ان لوگوں نے لڑکوں کے کپڑے اتار کران کی سڑک پر برہنہ پریڈ کرائی ‘‘۔ویڈیو دیکھنے کے بعد اس میں سے ایک لڑکے کی ماں مذکوہ واقعہ پر پولیس سے رجوع ہوئی۔