حیدرآباد: ریاستی چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے تمام کلکٹرس کو نوٹس بھیجی کہ ریاست میں ۱۱؍ اپریل کو لوک سبھا انتخابات منعقد کئے جانے والے ہیں ۔
اس کے لئے تلنگانہ حکومت نے ۱۱؍ اپریل کو اسکولس ، کالجس اور تمام سرکاری محکمہ جات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ اورجن کالجس اسکولس اور سرکاری محکمہ جات میں ووٹنگ سنٹرس قائم کئے جارہے وہاں دو دن تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایس کے جوشی نے نوٹس میں مزید بتایا کہ مذکورہ انتخابات کا نتیجہ ۲۳؍ مئی کو اعلان کیا جائے گا اس دن بھی عام تعطیل رہے گی ۔