لندن میں پاکستانی ماڈل لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے کو 16 سال قید

برطانیہ ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک عدالت نے ایک پاکستانی ماڈل گرل کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو قصور وار قرار دے کر سولہ سالہ قید کی سزاء سنائی ہے ۔ اس 25 سالہ حملہ آور کی شناخت جان ٹوملین کے نام سے کی گئی تھی ۔اس نے لندن میں پاکستانی مسلمان ماڈل لڑکی ریشم خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا پورا چہرہ ہی بگڑگیا تھا ۔ وہ اس وقت اپنی اکیسویں سالگرہ منارہی تھی ۔ انگریز مجرم نے صرف مانچسٹر یونیورسٹی کی طالبہ ریشم کے چہرے پر ہی تیزاب نہیں انڈیلا تھا بلکہ ان کے ساتھ کار میں سوار ان کے چچا جمیل مختار کے سر پر بھی تیزاب انڈیل دیا تھا ۔ جس سے ان کے سر کی شکل بگڑگئی اور گردن پر مستقل نشان پڑگئے تھے اور وہ اپنے ایک کان کی قوت سماعت سے مکمل طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم ہوچکے ہیں ۔