لاپتہ مسلم علماء کے متعلق سشماسوراج نے کہاکہ اس ضمن میں پاکستان سے بات چیت جاری ہے

نئی دہلی:بارگاہ حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کی جانشین حضرت سید آصف علی نظامی کے بشمول دو ہندوستانی مسلم علماء کا کل شام میں پاکستان سے لاپتہ ہوئے کی اطلاع بعد وزیر امور خارجہ سشماسوارج نے جمعہ کے روز کہاکہ اس ضمن میں انہوں نے اسلام آباد سے بات کی ہے۔

سشما نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان سے دونوں ہندوستانیوں کے متعلق نئی دہلی کو واقف کروانے کی درخواست کی ہے۔جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔

دونوں مشائخین آصف نظامی اور ناظم نظامی پہلے کراچی پہنچے جہاں پر انہوں نے اپنے رشتہ دارو ں سے ملاقات کی اس کے بعد لاہور کی مشہور بارگاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ایک کراچی سے اور دوسرے لاہور سے لاپتہ ہوگئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستان اس معاملے میں دونوں معزز علماؤں کی گمشدگی کا مسئلہ پر سنجیدگی سے نمائندگی کررہا ہے