قوم سے محبت کا مطلب ’’ بھارت ماتا کی جئے ‘‘ کہنا نہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو 

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے دہلی یونیور سٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران کہا کہ قوم پرستی کا اظہار کرنے کا ہرگز مطلب ’’ بھارت ماتا کی جئے ‘‘ کہنا نہیں ہے ۔ سب کے لئے جئے ہو یہی حب الوطنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگو ں کے ساتھ مذہب ، ذات ، شہری او ردیہی تقسیم کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرتے ہیں تو آپ بھارت ماتا کی جئے نہیں کہہ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانو ں کو ایک نئے بھارت کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو بد عنوانی ، ناخواندگی ، خوف ، بھوک کی رکاوٹوں سے آزاد ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھنی چاہئے ۔ نائب صدرنے کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے ہندوستان مسلسل ۷؍ فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی حاصل کررہا ہے ۔آنے والے دس پندرہ سالو ں میں ہندوستانی معیشت کو تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا امکان ہے ۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایک جامع او رخوش حال ہندوستان کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہئے ۔