اسلام کے پانچ ارکان میں حج بیت اللہ بھی ہے۔ ہر صاحب ثروت مسلمان پر حج بیت اللہ فرض ہے۔ماہ ذی الحجہ کے آغاز کے ساتھ ہی حج بیت اللہ کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔
لاکھوں کی تعداد میں فرزاندان توحید کعبہ شریف پہنچ کر فرائض حج ادا کرتے ہیں۔ ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں قدیم زمانے میں مختلف ممالک کے مسلمانوں کو حج بیت اللہ کی تیاریوں میں مشغول دیکھا یاجارہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں قدیم سعودی عرب کی گلیاں بھی دیکھائی گئی ہیں جہاں پر مناسک حج کی تکمیل کے لئے احرام باندھے ہوئے مسلمانو ں کو دیکھا یاجارہا ہے۔
اونٹوں پر سامان لادھ کر ‘اور اونٹوں کی سواری کے ذریعہ کعبہ شریف کی طرف روانگی کے مناظر بھی اس ویڈیو میں دیکھائے گئے ہیں۔
اس بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا دلفریب منظر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یقیناًاس طرح کے ویڈیو ایمان کی تازگی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ویڈیو کو ضرور مشاہدہ کریں