نئی دہلی : بالی ووڈ کامیڈین قادر خان کو آرٹ کے میدان میں تعاون دینے کیلئے بعد از مرگ پدم شری سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال یکم جنوری کو قادر خان کینیڈا میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔
قادر خان سمیت میوزک کمپوز شنکر مہادیون ، منوج باجپائی اورپربھودیوا کو بھی صدر جمہوریہ رام ناتھ کوندکے ہاتھوں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پدم شری ایوارڈ نامزد کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شنکر مہادیون نے کہا کہ بہت ہی احترام محسوس کررہا ہوں کہ مجھے ہندوستانی حکومت کے ذریعہ یہ اعزاز دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ میں اس کے قابل ہوں یا نہیں لیکن مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے ۔ پدم شری ایوارڈ ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے ۔
بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کو بھی ا س اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ منوج باجپائی کا اداکاری بہت شاندار ہے ۔