قابلِ ستائش اقدام۔ ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر بے گھر افراد میں90گھروں کی تقسیم کا اعلا ن کیا۔

اورنگ آباد:جہاں پر لوگ اپنے بچوں اور بچیوں کی شادی میں بیجا اصراف کررہے ہیں وہیں پر اورنگ آباد کے ایک کاروباری نے ایسا اقدام اٹھایا جو قابلِ تعریف ہے۔

اجئے میناوٹ نے اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب کے موقع پر میں بے گھر افراد کے لئے 70سے80لاکھ روپئے کے90گھر تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک عظیم مقصد کے لئے غیرضروری اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔میناوٹ نے اپنے رشتہ داروں اور عزیز اوقارب سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

میناوٹ نے کہاکہ ’’ تاریخ میںیہ ایک نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے اور مجھے امیدہے کہ تمام دولت مند لوگ اس پر اگے عمل کریں گے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہمارے اوپر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے جس کی تکمیل بھی ہمیں ہی کرنا ہوگا‘‘۔دولہن بھی اس فیصلہ سے خوش ہے اور اس نے کہا کہ ’’ میں اپنے شادی کی اس عظیم تحفے سے بہت خوش ہوں‘‘۔
PTI