نوائیڈا:پولیس نے بتایا کہ اترپردیش چیف منسٹر ادتیہ ناتھ یوگی کی سوشیل میڈیا پر مبینہ طور رسے قابلِ اعتراض تصوئیر فیس بک پر پوسٹ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
راحت خان کو یوگی ادتیہ ناتھ کی تنظیم ہندویوا واہانی کی شکایت کے بعد داناکور علاقے سے گرفتار کیاگیاتھا۔
درج کی گئی شکایت کے مطابق‘ خان نے یوپی چیف منسٹر کے قابلِ اعتراض تصوئیر فیس بک پر شائع کرنے کے بعد اس پر تبصرہ بھی کیاتھا۔