رام پنیانی نے کہاکہ پدماوتی بی جے پی کی زیر اقتدار پانچ ریاستوں میں فلم پر امتناع‘ جس میں کانگریس بھی شامل ہے اور کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب میں بھی سی بی ایف سی کے سرٹیفکیٹ کی اجرائی تک جاری نہ کرنے کا اعلان کیا۔ماضی میں یہ کہانی ایک خیالی با ت ہے جس کو ملک محمد جائسی نے برسوں قبل لکھا تھا۔
پدماتی ایک خیالی تصوئیر ہے۔رام پنیانی کا کہنا ہے کہ علاؤ الدین خلجی کا بہترین حکمران تھا اور اس نے منگولوں سے ہندوستان کو بچایا۔رام پنیانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرنی سینا اور دیگر کا فلم کے متعلق احتجاج خفیہ ایجنڈہ کا حصہ ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ راجپوتوں او رمغلوں نے ساتھ ملاکر اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔
رام پنیانی نے اپنے اس ویڈیو میں کہاہے کہ ہندوستان جو ہمہ مذہبی اور لسانی ثقافت کا علمبردار ملک ہے اس میں بین مذہبی شادیوں کا رواج عام ہونا چاہئے تاکہ جمہوری ہندوستان کے قیام کا مقصد پورا ہوسکے۔
ان کا کہنا ہے کہ علاؤ الدین خلجی کو ایک مغرور اور جابر حکمران کے طور پر ہدایت کار نے فلم پدماوتی میں پیش کیاہے وہ قابل افسوس ہے اور اس پر دراصل احتجاج ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اس کی وجہہ سے ملک میں عدم روداری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔