اسٹانڈنگ کامیڈین ورون گرور نے ’پدماوت‘ کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ساری کہانی میں ایک طوطے نے ہم رول ادا کیا ہے ۔ گرور نے کہاکہ راجہ رتن سنگھ شادی شدہ ہونے کے بعد بھی طوطے کی بات پر یقین کرتے ہوئے رانی ’ پدماوتی‘کو اپنانے کے لئے چل دیا ۔
ورون گرور نے اپنے ا س مزاحیہ خاکے میں بتانے کی کوشش کی ہے کہ رانی پدماوتی کے والد نے اسے پردے میں رکھتے تھے اور رانی کے ساتھ ایک طوطا تھا جس سے رانی اکثر باتیں کیاکرتے تھے مگر راجہ کو طوطے پر شک ہوا اور اس نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ وہ جائیں او راجہ کو قتل کردیں۔
سپاہی طوطے کا قتل کرنے میں ناکام ہوگئے اور طوطا اڑ کر راجہ رتن سنگھ کے پاس پہنچا اور اس نے راجہ کو بتایا کہ رانی پدمنی کافی خوبصورت ہے ۔
جس کے بعد یہ کہانی کی شروعات ہوئی پھررانی پدماوتی کی رتن سے شادی کے بعد طوطے نے پڑوس کی ریاست کے راجہ کو اس کی خبر دی اور وہ بھی رانی پدمنی سے شادی کرنے کی ارزو لے کر رتن سنگھ کے پاس پہنچا دونوں میں لڑائی ہوئی اور دونوں مارے گئے جس کی وجہہ سے رانی پدمنی کو رتن سنگھ کے ساتھ ستی ہونا پڑا اسی دوران خلجی بھی رانی پدمانی کی اطلاع پر چتوڑ گڑ کے قلعہ پر حملہ کردیا جب تک رانی پدمنی ستی ہوچکی تھی ۔
خلجی سے جنگ کے دوران چتوڑ گڑ کے مارے گئے سپاہی کی بیوائیں قلعہ میں بچی تھیں جنھوں نے اجتماعی ستی پرتھا کی رسم انجام دی ہے۔ ورون گرور نے اس خوبصورت او رمزاحیہ انداز میں یہ خاکہ پیش کیا جو سننے اور دیکھنے لائق ہے۔ پیش ہے پدماوت پر ورون گرور کاخاکہ۔