رویننتا پورم:مرکزی حکومت نے جون 16سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری ور شارٹ فلم فیسٹول میں تین فلموں بشمول 45منٹ کی روہت ویمولہ پر تیار ڈاکیومنٹری فلم کی اسکریننگ سے انکارکردیا۔
ڈی سی کے مطابق منتظمین نے بتایا کہ ایچ سی یو کے دلت اسکالر روہت ویمولہ جس نے مبینہ طور رپر خودکشی کی تھے پر تیار ڈاکیومنٹری کے علاوہ کشمیری آرٹسٹ جو طالب علم بھی تھا پر بنی فلم‘ جے این یو احتجاج مارچ مارچ مارچ کے عنوان پر تیار کی گئی فلم کو منسٹری اف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی جانب سے فیسٹول میں اسکریننگ کی منظور ی نہیں دی گئی۔
مرکزکے انکار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیرالا چلاچتر اکیڈیمی چیرمن اور فیسٹول ڈائرکٹر کمال نے کہاکہ سارے ملک میں کلچرل ایمرجنسی نفاذ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ’’ ہم ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی کے حالات سے گذر رہے ہیں۔ ہمیں کیا کھانا ہے‘ ہمیں کیا پہننا ہے اور ہمیں کیابات کرنا ہے اب برسراقتدار لوگ طئے کریں گے‘‘۔
وائس چیرمن اینڈ ارٹسٹک ڈائرکٹر بینا پال نے کہاکہ کم ازکم262مختصر فلمیں اور ڈاکیومنٹری پانچ روزہ فلم فیسٹول کے دوران دیکھائیں جائیں گی۔کیرالا اسٹیٹ چلاچتر اکیڈیمی کی فیسٹول کے انتظامات کی نگرانی کریگی۔
جون16کو چیف منسٹر کیرالا پی وجئے ین ٹائیگور حال میں فیسٹول کا افتتاح انجام دیں گے