متوفی کی والدہ نے شاہ رخ خان کو بے قصور قراردیا
نئی دہلی:شاہ رخ خان کی فلم رائیس کی تشہیرکے لئے ٹرین میں سفر( ٹرین پروموشن) کے دوران ایک شخص کی موت پر تنازع پیدا ہوگیاتھا لیکن متوفی کی والدہ نے فلمی ادکار کی حمایت میں آگے ائی ہیں اور کہاکہ اس واقعہ میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے ۔
وڈوڈرا ریلوے اسٹیشن پر پیر کی شب اگست کرانتی ایکسپریس میں شاہ رخ خان کے پہنچنے پر ان کی جھلک دیکھنے کے لئے ہجوم امڈپڑاجس میں ایک نوجوان فرید خان پٹھان قلب پرحملہ کے باعث فوت ہوگئے تھے۔
وہ ایک صحافی کے رشتہ دار تھے جو کہ اسی ٹرین میں شاہ رخ خا ن کے ساتھ سفر کررہا تھا۔واقعہ کے کچھ دیر میں ایک گوشہ نے اس کا ذمہ دار شاہ رخ خان کو ٹھرایا تھا
مگر متوفی کی والدہ شاہ رخ خان کی حمایت میں آکر انہیں بے قصور قراردیااور کہاکہ فلم کے پرموشن سے ان کے فرزند کی بد بختانہ موت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم شاہ رخ خان کے خلاف نہیں ہیں کیوں کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔
وہ بھی میرے فرزند جیسے ہیں اور میرے فرزند کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لمحہ آخر میں انتظامات کرنے پر شاہ رخ خان کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایس آر کے کی فلم رائیس کی تشہیری مہم کا مذکورہ سانحہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میرا بیٹا ہجوم میں گڑ بڑاور گھٹن کی وجہہ سے فوت ہوگیا۔میری ہر ایک سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لئے دعائیں کریں۔
دریں اثناء فرید کی بھتیجی جرنلسٹ ثمینہ شیخ نے بتایا کہ ٹیم شا ہ رخ خان ہ رتلم سے وڈوڈرا تک سوگوار خاندان کو سفر کے لئے کار کا انتظام کیا ہے تاکہ آخری رسومات میں شرکت کیاجاسکے۔ انہو ں نے بتایا کہ فلمی ادکار اظہار تعزیت کرتے ہوئے اشکبار ہوگئے تھے اور کہاکہ وہ ان بھی ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔