نئی دہلی: پولیس نے مبینہ طور پر اپنی یکطرفہ محبت کے شوہر کو مارنے کی سازش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ‘ گرفتاری کے بعد مذکورہ شخص نے کہاکہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈر‘‘ سے متاثر ہے۔ جب وویک کمار اگروال (37)کو اس بات کا پتہ چلاکہ پولیس اس کو تلاش کررہی ہے تب اس نے مبینہ طور پرنیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی اور اسپتال میں شریک ہوگیا۔
تاہم پولیس نے کہاکہ ایک روزقبل اس کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔مذکورہ عورت کے ساتھ وویک سال2012میں( جب وہ غیر شادی شدہ تھی)اسوقت رابطے میں آیاجب وہ کیرتی نگر کی ایک رائیل اسٹیٹ کمپنی میں بطور ملازم کام کررہی تھی اور وویک بھی قریب کی ایک رائیل اسٹیٹ کمپنی میں ایجنٹ کے طور پر برسرروزگار تھا۔وویک اس سے محبت کرنے لگا اور چاہتا تھا کہ لڑکی کے ساتھ شادی کرلی‘ ابتداء میں اس نے لڑکی کی بغیر اطلاع کے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔کسی طرح وویک نے لڑکی کی کمپنی سے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا‘ اور مسیج وفون کالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ‘پہلے تو لڑکی نے کوئی دھیان نہیں دیا مگر جب بات حد سے آگے بڑھ گئی تو اس نے وویک سے دوری اختیار کرنا شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق ڈسمبر میں لڑکی کی شادی ہوگیا جس سے وویک کو کافی تکلیف ہوئی اور اس نے لڑکی کے شوہر کو قتل کرنے کا ارادہ کرلیا۔
پہلے وویک نے لڑکی کے شوہر کو فبروری کے مہینے میں مبینہ طور پر گولی مارکر قتل کرنے کی کوشش کی مگر و ہ بناء کسی نقصان کے بچ نکلا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اس کی شکایت پولیس میں نہیں کی۔اپریل 20کو ملزم نے دوبارہ اس شخص پر وجئے وہار میں اس کے گھر کے قریب پھر ایک بار اپنا نشانہ بنایا۔
جس کے بعد ایک کیس درج کرکے ایس ایچ او وجئے وہار پولیس اسٹیشن ابھینیندرا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیاگیا۔تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ ملزم مذکورہ لڑکی کو کسی قسم کی تکلیف دینا نہیں چاہارہا ہے۔
پولیس نے لڑکی کے متعلق ملزم کا رویہ نہایت نرم تھا۔اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد کسی قسم کی ہمدردی دیکھائی بغیر پولیس نے وویک کو گرفتار کرلیا۔ اس نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہے اور اس نے فلم ڈر کئی مرتبہ دیکھی ۔
اوراسی فلم سے مذکورہ لڑکی کے شوہر کو قتل کرنے کی جہد اس کو ملی ہے۔