فسادیوں نے مولانا آزاد ؒ کے مجسمہ کو بھی نہیں بخشا 

کلکتہ: رام نو می کے موقع پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے دوران ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا ابو الکلام آزاد کے مجسمہ کو منہدم کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔

اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ کولکاتہ میں رام نومی کے موقع پر تشدد کے واقعات میں تین افراد کی موت اور ۵۰ ؍ سے زائد زخمی ہوگئے۔

اور کئی دکانات کو آگ لگادیاگیا۔اور پرولیا میں ایک شخص کی موت اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی سی پی ارندم دتہ بری طرح زخمی ہوگئے ۔

اسی دوران بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ رام نومی کے ہاتھوں میں ہتھیار دیا جانا بنگال کی تہذیب و تمدن کے سراسرخلاف ہے۔

اور انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ جن لوگوں نے اسلحہ کے ساتھ ریلی نکالی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔