فری وائس کی رسم اجرائی کے موقع پر روایش کمار کی سچائی پر مبنی تقریر۔ ویڈیو

مشہور صحافی روایش کمار ’فری وائس‘ کی رسم اجرائی کے موقع خوف کی جمہوریت کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ2014میں ایک تبدیلی ائی اور یہ تبدیلی پچھلے دس سالوں کی حکومت میں ہوئی ناکامیوں سے بغاوت کا نتیجہ تھی ‘ اس تبدیلی کی دوسری وجہہ ایک شخص ہندوستان کے سیاسی پس منظر پر آیا اور اس نے کہاکہ میں پچھلے دس سال میں ہوئی عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کردونگا‘ اندھیرا مٹادوں گا‘ عوام کی توقعات کو پورا کروں گا۔

روایش کمار نے کہاکہ مگر جیسے ہی اقتدار مل گیا‘ وہ وعدوں کو پوری طرح فراموش کرکے ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنا شروع کردیاگیا اور پہلے ہی مہینے سے کہا جانے لگا کہ سوال کرنے کی اجازت نہیں ہے!۔

جو منتخب ہوکر آیا ہے وہ ایک ’اوتار‘ ہے وہ جو کچھ کریگا اس کو قبول کرنا ہوگا۔پانچ ماہ قبل یوٹیوب پر پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو میں روایش کمار کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کی خوف اور دہشت کاماحول پیدا کردیاگیا ہے نیوز روم میں جانے سے پہلے ہمارے ہاتھ پیر کانپتے تھے۔

روایش کمار کی تقریر کا یہ مکمل ویڈیو پیش کیاجارہا ہے ضرور سنیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=O7f8n8PXRWc