حیدرآباد: پرینکا گاندھی اور رابرٹ ووڈرااپنے لڑکے ریحان کی آنکھ کا علاج کروانے کی غرض سے حیدرآباد پہنچے ہیں۔
ال انڈیا انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسس کی تجویز پر دونوں ایل وی پرساد ائی انسٹیٹویٹ جوبلی ہلز سے رجوع ہوئے ہیں تاکہ ریحان کی آنکھ کا علاج کیا جاسکے۔
بتایاجارہا ہے کہ ریحان دہلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے۔ پرینکا گاندھی ہفتہ کے روز حیدرآباد پہنچی او ردوپہر تک اسپتال میں توقف کیا۔اسپتال میں پرینکا گاندھی کے ساتھ پنکی ریڈی موجود تھیں۔
پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر اسپتال کے گلا پلی پرتیبھا راؤ بلاک میں توقف کئے ہوئے تھے۔پرینکا گاندھی 14:55کے فلائٹ سے دہلی روانہ ہوگئے۔
مقامی کانگریسی قائدین نے بتایا کہ انہیں پرینکا کی حیدرآباد آمد کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے ‘ اور یہ دورہ پوری طرح شخصی تھا۔