فاروق عبداللہ نے بھجن گایا۔ اس پر ٹوئٹر صارفین کا ردعمل کیا رہا اس کا مشاہدہ کریں۔

نئی دہلی۔ نیشنل کانفریس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے زی انڈیا کے پروگرام میں بجھن گایا۔ انہو ں نے یہ بھی کہاکہ وہ ’’ رام سے کافی حد تک جڑے ہوئے ہیں‘‘۔

مسٹر عبداللہ نے مزیدکہاکہ ’’ اگر آپ قوم کی تعمیر چاہتے ہیں تو ‘نفرت کو ختم کریں‘‘یہ کہتے ہوئے وہ جذباتی بھی ہوگئے۔زی نیوز میں شائع خبر کے مطابق انہو ں نے انٹرویو کے دوران بے شمار مسائل پر بات کی۔

انہو ں نے یہ بھی دعوی کیاکہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر( پی اوکے) کو ہندوستان کبھی حاصل نہیں کرسکتا۔ تاہم انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان بھی ہندوستان کا کوئی حصہ اب حاصل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ’’ ہمیں خطہ قبضہ پر اکتفاء کرنا ہوگا‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان یا مخالف قومیت کون سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ مسٹر عبداللہ نے جواب دیا کہ دونوں خطرہ ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ اندرونی خطرہ بڑا خطرہ ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مختلف مسائل بشمول ہند پاک بات چیت‘ سرحد پر بیجامداخلت‘ پتھربازی کے واقعات پر بات کی ۔دوسری جانب جب ان کا بھج گانے والا ویڈیووائیرل ہونے کے ساتھ ہی اس پر ٹوئٹر صارفین نے اپنا ردعمل شروع کردیا۔

جس میں کچھ آپ کے لئے یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں

https://twitter.com/balatackaley/status/975002440125726725

https://twitter.com/NSomeswar/status/974999076566589441