اٹھارہ سال پرانے غیرقانونی چنکارا کا شکار معاملے میں 19اکٹوبر کوراجستھان حکومت نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سلمان خان کوخودسپردگی اختیار کرنے کا حکم جاری کرے۔
ہائی کورٹ کی جانب سے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو بری کردئے جانے کے فیصلے کے خلاف راجستھان اسٹیٹ گورنمنٹ ایک پٹیشن داخل کیا ہے۔راجستھان ہائی کورٹ نے 25جولائی کودو علیحدہ واقعات میں چنکارا کے شکار معاملے میں سلمان خان کوبری کردیا تھا۔
ایک جانور کا جودہ پور کے مضافات بہواڈ میں26ستمبر1998کو شکار کیاگیاتھا جبکہ دوسرے جانور کا 28ستمبر1998کو گوداھا فارم ہاوز پر شکار کیاگیا۔اس وقت ہم ساتھ ساتھ ہیں فلم کی شوٹنگ راجستھان میں کی جارہی تھی۔
سلمان خان نے مذکورہ مقدمہ کے متعلق غیرقانونی شکار مقدمہ میں سنائے گئے ایک او ر پانچ سال کی قید کی سزا کے خلاف راجستھان ہائی کورٹ کا رخ کیاتھا۔مختلف وجوہات کی بناء پر راجستھان حکومت نے بھی نچلی عدالت کے فیصلے خلاف اپیل دائر کی ۔ 25جولائی کو جسٹس نرمل جیت کور نے سلمان خان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے مقدمہ پر سنوائی عمل میں لائی
بعدازا ں سلمان خان کو تمام الزامات سے بری کردیا او رسزا ء میں اضافے کے متعلق حکومت راجستھان کی اپیل کو بھی مسترد کردیا۔اگست میں راجستھان ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے یل ٹھاکر نے حکومت راجستھان سے سفارش کی تھی کہ وہ سلمان خان کو بری کئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیالنج کریں۔