بیروت (لبنان) ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دمشق کے قریب کل شب مشرقی غوطہ جہاں باغیوں کے قبضہ والے اربین علاقہ میں روسی فضائی حملوں میں 37 شہری ہلاک ہوگئے۔ دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اربین علاقہ میں باغیوں کا اثر و رسوخ کم ہوتا جارہا ہے۔ آبزرویٹری سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ جمعرات کی شب جنگ بندی سے کچھ گھنٹہ قبل روسی حملوں میں بے قصور اور معصوم شہری جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے جبکہ دوسری طرف روس اس بات کی تردید کررہا ہیکہ مشرقی غوطہ میں اس نے فضائی حملے کئے ہیں جبکہ آبزرویٹری کا استدلال ہیکہ حملے میں جس نوعیت کے طیارے استعمال کئے گئے اور انہیں جس طرح اڑایا گیا اور ساتھ ہی ساتھ جن ہتھیاروں اور گولہ بارود کا استعمال کیا گیا اس سے صاف ظاہر ہیکہ حملہ کے پس پشت کس کا ہاتھ ہے۔